قرآن کریم مع اردو ترجمہ

Add Enterpreta Add Translation

page 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ١

1- شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔ [1]

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ٢

2- سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے[2] جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔[3]

ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ٣

3- بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔[4]

مَٰلِكِ يَوۡمِ ٱلدِّينِ٤

4- بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔[5]

إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ٥

5- ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔[6]

ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ٦

6- ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔[7]

صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ ٱلۡمَغۡضُوبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ٧

7- ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا[8] ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی[9] (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔